Uncategorizedشوبز

اداکارعمران اشرف نےاپنے”پرجوش” مداح کوکیسے”رام” کیا؟

اداکار ایک نوجوان مداح سےملاقات کےلیےخود اس کےپاس چلےگئےاورمداح کوحیران کردیا

اداکارعمران اشرف نےاپنے”پرجوش” مداح کوکیسے”رام” کیا؟ ڈرامہ انڈسٹری کےمعروف اداکارعمران اشرف ایک نوجوان مداح سےملاقات کےلیےخود اس کےپاس چلےگئےاورمداح کوحیران کردیا۔ اداکار عمران اشرف ایک احسن نوازنامی نوجوان مداح کےانسٹاگرام اسٹوری پرانہیں میسج کرنے پرخود اُس سےملنےچلےگئےجس پرمداح کوبہت خوشی اورحیرانی بھی ہوئی۔ احسن نوازنےاپنی انسٹا اسٹوری پرعمران اشرف کےساتھ اپنی ایک ویڈیوشیئرکی۔

اس ویڈیومیں احسن نوازنےبتایا کہ انہوں نےعمران اشرف کی ایک انسٹا پرمیسج کیا تھا جس کےبعد اداکار  40 منٹ کی ڈرائیوکرکےخود اُن سےملنےآئے۔ عمران اشرف نےاپنےاس پرجوش مداح کی انسٹااسٹوری کواپنے انسٹا اکاؤنٹ پرری شیئرکرتےہوئےلکھا کہ ’میں نےبتایا تھا کہ آج میں کسی کوسرپرائزدینےجارہا ہوں۔‘

عمران اشرف ملاقات کیلئے خود مداح کے پاس چلے گئے

عمران اشرف کی یہ ویڈیوسوشل میڈیا کےمختلف پیجزپربھی خوب وائرل ہورہی ہےاورویڈیوکومداحوں کی جانب سےبہت پسند کیا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹس پرانٹرنیٹ صارفین کی جانب سےعمران اشرف کی مداحوں کےلیےمحبت اورعزت کی تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.