Uncategorized

ایران نے اچانک اپنا جوہری پلانٹ کیوں بند کیا؟ بریکنگ نیوز

وزارت توانائی کو ایک دن کا نوٹس دینے کے بعد  پلانٹ عارضی طورپربند کیا گیا

ایران نے اچانک اپنا جوہری پلانٹ کیوں بند کیا؟ بریکنگ نیوز،ایران کا واحد بوشہرجوہری پلانٹ تکنیکی خرابی کےباعث عارضی طورپربند کردیا گیا ہے۔ ایران کی اٹامک انرجی آرگنائزیشن نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ بوشہر پلانٹ میں تکنیکی خرابی  پراوروزارت توانائی کو ایک دن کا نوٹس دینے کے بعد  پلانٹ عارضی طورپربند کیا گیا ۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پلانٹ دوبارہ گرڈ سے جوڑا جائے گااور کچھ دنوں میں مسئلہ حل کرلیا جائے گا لیکن اس حوالے سے مزید تفصیل نہیں بتائی گئی۔ بوشہر پلانٹ اور اس کے ایک ہزارمیگا واٹ ری ایکٹرکو روس نے برسوں کی تاخیر کے بعد مکمل کیا اور اسے ستمبر 2013 میں باضابطہ طور پر ایران کےحوالے کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.