Uncategorized

فردوس عاشق اعوان سےجھگڑا،مندو خیل نےتہلکہ خیزقدم اُٹھا لیا

درخواست گزارایم این اے نےکہا کہ ٹی وی پروگرام میں فردوس عاشق اعوان نےمجھےتھپڑ مارا

فردوس عاشق اعوان سےجھگڑا،مندو خیل نےتہلکہ خیزقدم اُٹھا لیا، وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائےاطلاعات فردوس عاشق اعوان اورپیپلزپارٹی کےرہنما قادرمندو خیل کےدرمیان نجی چینل کے پروگرام میں تلخ کلامی  کےمعاملےپرقادرمندوخیل عدالت چلےگئے۔ قادرخان مندوخیل نےفردوس عاشق اعوان کےخلاف مقدمےکےاندراج کیلئےعدالت سےرجوع کرلیا۔ درخواست گزارایم این اے قادرمندوخیل نےکہا کہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں فردوس عاشق اعوان نے مجھے تھپڑ مارا اور تشدد کیا، فردوس عاشق اعوان نےمجھےغلیظ گالیاں دیں اورجان سےمارنےکی دھمکیاں دیں۔ قادرمندوخیل نے کہا کہ میں بمشکل وہاں سے اپنی جان بچا کرنکلا، واقعےسےمیرے ووٹرزاوراہل خانہ کو شدید صدمہ پہنچا۔

قادر مندوخیل نےدرخواست میں کہا کہ پولیس نےواقعےکےمقدمےکےاندراج سےانکارکردیاہےلہذا عدالت پولیس کوفردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کے اندراج کا حکم دے۔ اسی معاملے پرفردوس عاشق اعوان نےقادرمندوخیل کو 1ارب روپےہرجانےکا قانونی نوٹس بھجوایا تھا۔ فردوس عاشق اعوان کی جانب سے بھجوائے گئےنوٹس کے متن کےمطابق قادرمندوخیل لائیوپروگرام کےدوران بدسلوکی، ہراساں کرنے اور بغیر ثبوت الزامات عائد کرنے پرآئندہ 14 روز میں غیرمشروط معافی مانگیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.