Uncategorized

فیس بک کی پرائیویسی سیٹنگز ایک بار پھر تبدیل

 فیس بک نے پرائیویسی سیٹنگز کو ایک بار  پھر بدل دیا ہے۔

کمپنی کے مطابق سیٹنگز کو اب 6 میجر کیٹیگریز کے گروپ میں بدلا گیا ہے، ہر گروپ میں متعلقہ سیٹنگز ہوں گی۔یہ گروپس پریفرنس، پرمیشنز، اکاؤنٹس، یوئر انفارمیشن، کمیونٹی اسٹینڈرڈ اینڈ لیگل پالیسیز سیکشن اور آڈینئس اینڈ ویزیبلٹی پر مشتمل ہوں گے۔

فیس بک کی پرائیویسی ری ڈیزائن کرنے کا کمپنی کا یہی مقصد ہے کہ صارف آسانی سے وہاں تک رسائی حاصل کر سکے۔

اگر آپ اپنی پرائیویسی سیٹنگز کو دوبارہ اپ ڈیٹ کرنا چاہیں گے تو اب آپ کو تمام کیٹیگریز اور ان کی سب کیٹیگریز میں ایک ایک کرکے جانا ہوگا۔

خیال رہے کہ مذکورہ سیٹنگز ایپ کے اینڈرائیڈ، موبائل ویب، آئی او ایس اور فیس بک لائٹ ایپس میں متعارف کروائی جا چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.