Uncategorized

صحافیوں سے متعلق ازخودنوٹس پر 2 رکنی بینچ کے حکم نامے پرعملدرآمد روک دیا

سپریم کورٹ نے صحافیوں کوہراساں کرنے سے متعلق ازخودنوٹس پر 2 رکنی بینچ کے حکم نامے پرعمل درآمد روک دیا۔

سپریم کورٹ میں صحافیوں کو ہراساں کیے جانےکے ازخود نوٹس دائرہ اختیار سے متعلق کیس کی سماعت 5 رکنی لارجربینچ نے کی۔

عدالت نے اٹارنی جنرل، وائس چیئرمین پاکستان بار اور صدر سپریم کورٹ بار کو نوٹسز جاری کرتےہوئےکہا کہ بینچز عام طورپرزیرِ التوا کیس میں کوئی معاملہ سامنے آنے پر چیف جسٹس کو ازخودنوٹس کی سفارش کرتے ہیں ، دو رکنی بینچ نے براہ راست درخواست وصول کی اوراس پرنوٹس لیا۔عدالت کا کہنا تھا کہ عدالتی پریکٹس کے مطابق بینچ تشکیل دینا چیف جسٹس کا اختیار ہے، بینچ صرف اس نکتے کاجائزہ لےگا کہ  ازخودنوٹس کس انداز میں ہو سکتا ہے؟عدالت اس کارروائی کےدوران صحافیوں کے مسائل کاجائزہ نہیں لےگی۔

قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیےکہ رجسٹرار آفس نے تحریری طور پر آگاہ کیا کہ موجودہ درخواست کے دائر ہونے میں جو انداز اختیار ہوا وہ عدالتی طریقہ کار کے مطابق نہیں،ایسی کارروائی نہیں چاہتے جو کسی فریق کے لیے سرپرائز ہو، عدالت سوموٹو اور مکمل انصاف کا اختیار سسٹم کے تحت استعمال کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.