Uncategorized

عراق میں ‘داعش کے حملے’ میں 13 پولیس اہلکار ہلاک

عراق کے شمالی حصے میں وفاقی پولیس چوکی پر داعش کے مشتبہ حملے میں 13 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایک سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ شمالی عراق کے دیہی علاقے میں واقع ایک وفاقی پولیس چوکی پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے بعد جھڑپیں شروع ہو گئیں۔انہوں نے حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش کو ٹھہرایا ہے اور بتایا کہ صوبہ کرکوک کے ستیہ گاؤں میں چیک پوسٹ پر ہفتے کی دیر رات ہونے والے حملے میں 5 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔اس ضمن میں سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہی جس میں ان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے اور دہشت گردوں کے متعدد افراد زخمی ہوئے ہین۔

دریں اثنا پولیس ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں کا شمالی شہر کرکوک سے 30 کلومیٹر جنوب مغرب میں قصبہ رشاد کے گاؤں میں تعینات پولیس کے ساتھ 2 گھنٹے تک جھڑپ جاری رہی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.