Uncategorized

سندھ حکومت موذی وباء کو روکنے کیلئے عوام پر مزید پابندیاں سخت کر دیں

محکمہ داخلہ نے ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز میں ماسک کا استعمال یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے

سندھ حکومت موذی وباء کو روکنے کیلئے عوام پر مزید پابندیاں سخت کر دیں‘ محکمہ داخلہ سندھ نے عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کراچی اور حیدرآباد کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں عوامی مقامات پر ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ نے ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز میں ماسک کا استعمال یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ داخلہ کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بازار، مالز، تعلیمی اداروں اور پارکوں میں بھی ماسک کا استعمال لازمی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں، عوامی مقامات میں جہاں ممکن ہو وہاں ماسک مفت تقسیم کیے جائیں جب کہ ماسک پہننے کی آگاہی کے لیے بینرز اور اعلانات کی مہم چلائی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.