Uncategorized

نتھیا گلی میں بین الاقوامی ہوٹل کے سنگ بنیاد کی تقریب

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اربوں ڈالر چوری کرنے والے قانون کی حکمرانی نہیں چاہتے اسی لیے حکومت پر حملے کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے نتھیا گلی میں بین الاقوامی ہوٹل کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی اور خطاب میں وزیراعظم کہنا تھا کہ آج کراچی سے لوگ دبئی جاکر سرمایہ لگارہے ہیں، سمندر پار پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع دینے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اربوں ڈالر چوری کرنے والے قانون کی حکمرانی نہیں چاہتے، اسی لیے حکومت پر حملے کررہے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ہماری جنگ کرپٹ نظام کے خلاف ہے جس کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری نہیں آتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدعنوانی غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی کرتی ہے، اس سسٹم کو ٹھیک کرنے کی جنگ لڑ رہے ہیں، وہ ملک خوشحال نہیں ہے جہاں قانون کی بالادستی نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.