Uncategorized

اگر پارٹی شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرے تو۔۔۔۔ مریم نواز نے اہم بات کر دی

 مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر پارٹی شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرتے ہی تو ہم حمایت کریں گے۔

مریم نواز نے عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے عوام مشکل میں ہیں۔ پاکستان میں تبدیلی ضرور آئے گی لیکن جھوٹی اورجعلی تبدیلی سے پاکستان کی جان چھوٹے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے عدالت سے حقائق سامنے لانے کے لیے وقت مانگا ہے۔ عدالت اور قوم کے سامنے حقائق آنے چاہیئں کہ میرے خلاف کیس کیسے بنے۔ میرے خلاف یہ کیس انتقام پر مبنی ہے۔

مریم نواز نے پیپلز پارٹی سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جواب دینے سے گریزکرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار کے پیپلز پارٹی سے متعلق بیان پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتی۔

افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان کے اندرونی معاملات سے دور رہنا چاہیے اور اگر نمائندہ حکومت نہ ہوتو عوام مسترد کر دیتے ہیں البتہ ہمیں افغان بہن بھائیوں کے فیصلے کو تسلیم کرنا چاہیے۔ بین الاقوامی برادری کو مل کر افغانستان کی تعمیر نو کرنی چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.