Uncategorized

"بدتمیزیاں برداشت نہیں کی جائیں گی”۔۔۔ملا محمد یعقوب کا پیغام

طالبان کے عبوری وزیر دفاع ملا محمد یعقوب کا آڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے طالبان جنگجوؤں اور کمانڈرز کی شہریوں سے بدتمیزی پر سرزنش کی ہے۔

طالبان کے بانی ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب نے اپنے آڈیو پیغام میں کچھ کمانڈروں اور جنگجوؤں کی بدتمیزی پر کہا کہ شہریوں سے بدتمیزیاں برداشت نہیں کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں عام معافی کے اعلان کے تحت کسی مجاہد کو کسی سے انتقام لینے کا حق نہیں ہے۔ملا یعقوب کا کہنا تھا کہ کچھ شرپسند، بدنام سابق فوجیوں کو طالبان یونٹوں میں شامل ہونے کی اجازت دی گئی تھی جنہوں نے بعض اوقات پرتشدد زیادتیوں کا ارتکاب کیا۔

طالبان رہنما نے اپنے ساتھیوں کو ایسے لوگوں کو اپنی صفوں سے دور رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہم اپنی صفوں میں ایسے لوگ نہیں چاہتے ۔ملا یعقوب نے طالبان جنگجوؤں کے مختلف وزارتوں میں تصویریں لینے اور ویڈیو بنانے پر بھی اعتراض کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ قابل اعتراض فعل ہے کیونکہ لوگ  بغیر کسی وجہ کے اپنا موبائل فون نکال کر  اہم اور حساس وزارتوں میں بغیر کسی وجہ کے تصاویر لے رہے ہیں۔ یوں گھومنا اور ویڈیوز بنانا دنیا اور آخرت میں مددگار ثابت نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.