Uncategorized

ذلفی بخاری نے مقدمہ جیت لیا؛ ریحام خان کو 50 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ

سابق معاون خصوصی ذلفی بخاری نے لندن ہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور براڈ کاسٹر ریحام خان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔

لندن ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ریحام خان نے ذلفی بخاری کو مقدمے کے اخراجات اور ہرجانہ ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، ریحام خان کو 50 ہزار پاؤنڈ بطور ہرجانہ ادا کرنا ہو گا۔اپنے ویڈیو میں ریحام خان نے سابق معاون خصوصی ذلفی بخاری سے ہتک انگیز الزامات پر معافی بھی مانگ لی ہے۔

یاد رہے کہ 6 اور 7 دسمبر 2019 کو  ریحام خان نے یو ٹیوب براڈ کاسٹ میں الزام لگایا تھا کہ روزویلٹ ہوٹل کی فروخت میں ذلفی بخاری کا مفاد ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.