Uncategorizedپاکستان

جنید صفدرکا ولیمہ کب ہوگا؟تاریخ کی تصدیق ہو گئی

مریم نوازاورکیپٹن (ر) محمد صفدرکےبیٹےجنید صفدرکےولیمےکی تاریخ کی تصدیق ہوگئی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازاورکیپٹن (ر) محمد صفدرکےبیٹےجنید صفدرکےولیمےکی تاریخ کی تصدیق ہوگئی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مریم نوازکےکیس کی سماعت کےدوران جنید صفدرکےولیمےسےمتعلق بات ہوئی۔ جنید صفدر کےولیمےکی تاریخ کی تصدیق مریم نوازکےوکیل اعظم نذیرتارڑکی جانب سےکی گئی ہے۔

دوران سماعت اعظم نذیرتارڑنےاحتساب عدالت کےجج سےکہا کہ آئندہ سماعت کی 17 دسمبرکےعلاوہ کوئی اورتاریخ رکھ لیں توبہترہے کیونکہ اس تاریخ کومریم نوازکےبیٹےکا ولیمہ ہے۔ اس سےقبل سوشل میڈیا پرخبریں بھی زیرِگردش تھیں جس میں بتایا گیا تھا کہ جنید کا ولیمہ رواں برس دسمبرکی 17 تاریخ کو ہوگا۔ خیال رہےکہ جنید صفدراورعائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کولندن میں ہوا تھا اورسوشل میڈیا پراِن کےنکاح کی تصاویراورویڈیوزخوب وائرل ہوئی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.