Uncategorized

"او میکرون”۔۔۔ نے ماہرہ خان کا رنگ و روپ ہی بدل دیا

 اداکارہ ماہرہ خان نے کورونا کی نئی قسم ’اومیکرون‘ سے صحت یاب ہونے کے بعد اپنا ہیئر اسٹائل اور انداز ہی تبدیل کردیا۔

ماہرہ خان نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنے نئے انداز کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ ’اومیکرون‘ کا شکار ہوگئی تھیں لیکن اب وہ صحت یاب ہو چکی ہیں۔اداکارہ نے واضح نہیں کیا کہ وہ کب ’اومیکرون‘ میں مبتلا ہوئی تھیں، تاہم بتایا کہ صحت یابی کے بعد وہ جب اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کروانے گئیں تو انہوں نے بالوں کو رنگ کروانے کے بجائے انہیں چھوٹا کروایا۔ماہرہ خان نے لکھا کہ زمانہ طالب علمی سے لے کر اب تک انہوں نے کبھی بھی اپنے بال نہیں کٹوائے تھے اور نہ ہی ان کا رنگ تبدیل کیا تھا مگر کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد وہ بالوں پر ’ہرا‘ رنگ کرنا چاہتی تھیں۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کے اسرار کے باوجود ہیئر اسٹائلسٹ نے ان کے بالوں کا رنگ گرین نہیں کیا اور انہیں چھوٹا کرکے اسٹائلش کردیا۔ماہرہ خان کے مطابق جب وہ چھوٹے بالوں کے ساتھ گھر پہنچیں تو ان کی والدہ بھی انہیں دیکھ کر حیران رہ گئیں جب کہ وہ بھی اپنے نئے انداز پر خوش ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ وہ یہ نہیں جانتیں کہ انہوں نے اپنا ہیئر اسٹائل کیوں تبدیل کیا؟ کیا یہ دو مرتبہ کورونا کا شکار ہوکر صحت یاب ہونے کی وجہ سے ہے؟ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ یہ ساری باتیں خدا جانتاہے مگر انہیں ہیئر اسٹائل اور انداز تبدیل کرکے اچھا محسوس ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.