Uncategorized

"جاوید اقبال”۔۔۔یاسر حسین کا پابندی پر شدید رد عمل

 اداکار یاسر حسین کا فلم جاوید اقبال: ان ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر کی نمائش روکنے جانے پر شدید ردعمل سامنے آگیا۔

اداکار نے انسٹاگرام پر پوسٹ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ فلم پر پابندی کی کوئی خاص وجہ سمجھ نہیں آئی۔انہوں نے لکھا کہ فلم میں بولا گیا سچ ہضم نہیں ہوا یا کسی کو شو پر بُلانا بھول گئے تھے۔یاسر حسین نے لکھا کہ کیا اس ملک کے سینما میں صرف کرکٹ میچ اور ٹی وی ڈرامے چلیں گے؟ یا پھر فلم میکرز کو بھی کوئی چانس ملے گا۔اداکار نے لکھا کہ جس ملک میں ڈالر ہی قابو پر نہ آرہا ہو وہاں آرٹ کی کیا دہائی دی جائے، افسوس صد افسوس۔

واضح رہے کہ محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب نے یاسر حسین اور عائشہ عمر کی فلم جاوید اقبال: ان ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر کی نمائش روک دی ہے۔یہ فلم 28 جنوری کو ریلیز کی جانی تھی، فلم کو تمام سنسر بورڈز نے پاس کردیا تھا لیکن فلم کی کہانی پر مختلف شکایات ملنے پر نمائش روکی گئی ہے۔اس فلم کو دوبارہ دیکھا جائے گا اور فل بورڈ فلم کی ریلیز کا فیصلہ کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.