Uncategorized

مسعود بٹ اور معمر رانا نے حیدر سلطان سے معافی کا مطالبہ کردیا

ڈائریکٹر مسعود بٹ اور اداکار معمر رانا نے حیدر سلطان سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

مسعود بٹ اور معمر رانا نے گزشتہ روز کیپٹل سینما میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس  میں کہا کہ  حیدر سلطان نے فلم” گوگا لاہوریا” کے بارے میں سوشل میڈیا پر جو باتیں کی ہیں وہ ناقابل برداشت ہیں

ڈائریکٹر مسعود بٹ کا کہنا تھا کہ فلم اچھی بری ہوتی ہے اس کا فیصلہ عوام کرتی ہے کوئی فنکار نہیں کرتا، حیدر سلطان کا بائیکاٹ کرتے ہیں اور اب اسے کبھی کسی فلم میں کاسٹ نہیں کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اداکار حیدر سلطان کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیان چل رہا ہے جو ناقابل برداشت ہے۔میں نے سب سے زیادہ اسے اپنی فلموں میں چانس دیا۔ حیدر سلطان پنجابی فلموں کے خلاف بلاوجہ باتیں کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حیدر سلطان اپنے نام سے سلطان راہی ہٹا دے تو اس کی کوئی شناخت نہیں فلم "گوگا لاہوریا” میں خود اسے کاسٹ کیا لیکن یہ میری فلم کی عکسبندی مکمل نہیں کروا رہا تھا اور اب پنجابی فلموں کے خلاف ہی بیان بازیاں کررہا ہے۔
حیدر سلطان انتہائی بے ہودہ آدمی ہے جسے آئندہ کبھی اپنی فلم میں کاسٹ نہیں کروں گا۔

اداکار معمر رانا نے کہا کہ فلم”گوگا لاہوریا” سپرہٹ جارہی ہے اور ہر سینما میں ہاؤس فل کے بورڈ لگے ہوئے ہیں۔ حیدر کی فلموں میں اتنی بڑی انٹری پر بھی اسے کلیپ نہیں ملی۔ہم سب لوگ مل کر پنجابی فلم انڈسٹری بچانا چاہ رہے ہیں لیکن ہمارے ہی اداکار اس قسم کی ناقابل برداشت باتیں کررہی ہیں۔ اگر حیدر سلطان کو پذیرائی نہیں ملی تو وہ انڈسٹری کو بدنام نہ کریں، حیدر سطان کو سب سے معافی مانگنی چاہیے اگر نہیں مانگے گا تو اس کا انڈسٹری بائیکاٹ کرے گی۔

معمر رانا نے کہا کہ حیدر سلطان کو انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے تیس سال ہوگئے ہیں لیکن اس کے کریڈٹ پر ایک بھی سپرہٹ فلم نہیں ہے۔دوسری طرف وہ خود بھی پنجابی فلموں میں کام کررہا ہے۔یہ سب سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔حیدر سلطان کو ایسی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیئے۔

اداکار اچھی خان نے کہا کہ حیدر سلطان بھی ہماری انڈسڑی کا حصہ ہے لیکن اسے اپنی ہی  فلم کے بارے میں ایسی  بات نہیں کرنی چاہیئے۔

یاد رہے کہ حیدر سلطان نے گزشتہ روز اپنے وڈیو بیان میں”گوگا لاہوریا” سمیت پنجابی فلموں میں زبردست تنقید کی تھی جس کے جواب میں مسعود بٹ اور معمر رانا نے ہنگامی پریس کانفرنس کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.