Uncategorized

پنجاب یونیورسٹی کے طالبعلم کی حراست کامعاملہ، عدالت میں رپورٹ جمع

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب یونیورسٹی سے مبینہ طور پر حراست میں لیے گئے طالب علم بیباگر امداد کی بازیابی کی درخواست پر پولیس کو ریکارڈ سمیت آج طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز بیباگر امداد کی بازیابی کے لیے درخواست پر سماعت کی، عدالت کے حکم پرچیف سیکورٹی افسر پنجاب یونیورسٹی نے رپورٹ جمع کرا دی۔ بیباگر امداد کو اغوا نہیں کیا گیا بلکہ کراچی دھماکے کی تفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق پنجاب یونیورسٹی سے بیباگر امداد کو غیر قانونی طور پر زبردستی اٹھایا گیاجبکہ استدعا ہے کہ عدالت مغوی کو بازیاب کرنے کے احکامات جاری کرے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.