Uncategorized

سدا بہار گیتوں کے موسیقار وجاہت عطرے مرحوم کا یوم وفات

گھڑی پل دی ہوے یا سو سال
زندگی گزارو ھس کے
جدوں مر جائیے بن جائے مثال
زندگی گزارو ھس کے
آج سینکڑوں سدا بہار گیتوں کے موسیقار وجاہت عطرے مرحوم کا یوم وفات ھے۔
اپنے لگ بھگ چوالیس سالہ فنی سفر میں سینکڑوں لازوال فلمی نغمات کی دھنیں تخلیق کیں۔
فلم خوشیا
نوکر وہٹی دا
سالا صاحب
صاحب جی
شیر خان
چن وریام
مکھڑا
شرارت
سمیت درجنوں بلاک بسٹر فلمیں شامل ھیں۔
سن 1981 کا ایک جمعہ وجاہت عطرے صاحب کے حوالے سے اس لئے یادگار ھے کہ اس روز ان کی چار فلمیں امنے سامنے ایک دوسرے کے مد مقابل تھیں, ان شاہکار فلموں میں شیر خان ، سالا صاحب، چن وریام اور صاحب جی جیسی فلمیں شامل تھیں جو ایک ھی جمعے کو پردہ سیمیں کی زینت بنیں فلم شیر خان کے گیت
جھانجھریا پہنا دو بندیا وی چمکا دو
میں وی بدنام سیاں توں وی بدنام
توں جے میرے جن ھمیشہ کول رہویں
میں چڑھی چبارے عشق دے
سالا صاحب کے گیت
پہلا سلام کراں
جندڑی اے ھن تے مگروں لہہ جا
وے اک تیرا پیارمینوں ملیا
میں تے میرا دلبر جانی
صاحب جی کے گیت
لڈی ھے جمالو پاؤ
رھنا بلیاں تے ناں ملی قدماں چ چھاں
اکھیاں دی لالی کجھ کہندی
جانی او میرے جانی
اک دن اناایں دو ناغے پاناایں
چن وریام کا کبھی نہ بھولنے والا نغمہ وے سونے دیا کنگنا
یہ تمام گیت مزکورہ فلموں کی کامیابی کی وجہ بنے۔
فلم نوکر وہٹی دا کا گیت زندگی تماشابنی
خوشیا کا گیت میرے پیراں چ گھنگرو پوادے
دل عاشق تیرا سجناں
فلم مکھڑا کے گیت
اک میرا مکھڑا پیارا
ویکھ وے دن چڑھیا کے نئیں
اور فلم شرارت کاگیت
لکھنا جانتی میں جو نمانی
اور ان جیسے بے شمار گیتوں کے ساتھ تقریبآ چار دھائیوں تک فضاؤں میں پیار کی نغمگی بکھیرنے والے وجاھت عطرے 26 مئی 2017 آج ہی کے دن اپنے سچے رب کے حضور پیش ھوگئے بڑے باپ اور عظیم موسیقار رشید عطرے کی فرزندگی کا علمی اور کسبی حق ادا کرنے کی ایسی بہت ھی کم مثالیں دیکھنے کو ملی ھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.