Uncategorized
عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست
وفاقی حکومت نے عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے حکم کے باوجود عمران خان نے اپنے کارکنان کو ڈی چوک بھیجا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی انتظامات کے رد و بدل کے بعد پی ٹی آئی ورکرز نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، فائر بریگیڈ کی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔