Uncategorized

کورونا کیسز میں خطرناک اضافہ، شرح 21.23 فیصد ریکارڈ

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں خطرناک اضافہ ہوا ہے۔

ملک کے سب سے بڑے شہرکراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں خطرناک اضافہ ہوا ہے۔ شہرِ قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسزکی شرح 21 اعشاریہ 23 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ محکمۂ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 650 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیےگئے،جن کے نتیجےمیں 138 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ادھرحیدرآباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 439 ٹیسٹ کیےگئےجن کےنتیجےمیں کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

محکمۂ صحت کےمطابق حیدرآباد میں اس وقت 8 مریض کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔ کورونا کیسزکی ملک بھرمیں تمام صوبوں میں سب سے زیادہ شرح صوبۂ سندھ میں 5 اعشاریہ 9 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ دوسری جانب کورونا کیسزکی شرح ایبٹ آباد میں 8 اعشاریہ 70 فیصد، پشاور میں 3 اعشاریہ 36 فیصد، میر پور آزاد کشمیر میں 2 اعشاریہ 63 فیصد، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2 اعشاریہ 50 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورنا کیسز کی شرح فیصل آباد میں 2 اعشاریہ 30 فیصد، کوئٹہ میں 1 اعشاریہ 92 فیصد، لاہور میں 1 اعشاریہ 91 فیصد اورمردان میں 1 اعشاریہ 43 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.