Uncategorized

ابرارالحق نے بھارتی میوزک کمپنی کو قانونی نوٹس بھیج دیا

ابرارالحق نے اپنا مشہور گانا نچ پنجابن نچ بغیر اجازت بھارتی فلم میں شامل کرنے پر بھارتی میوزک کمپنی کو قانونی نوٹس بھجوادیا۔

معروف گلوکار و موسیقار ابرارالحق نے اپنا مشہور گانا نچ پنجابن نچ بغیر اجازت بھارتی فلم میں شامل کرنے پر بھارتی میوزک کمپنی کو قانونی نوٹس بھجوادیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر پر گلوکار نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہا برطانیہ میں میرے وکیل نے میرے گانے نچ پنجابن کے غلط استعمال پر مووی باکس کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے چند روز میں اس حوالے سے مزید پیش رفت سامنے آئے گی۔

برارالحق کا پرانا مشہور گانا نچ پنجابن نچ فلم ساز کرن جوہر کی فلم جگ جگ جیو میں شامل ہے اور اسے ٹی سیریز کے بینر تلے ریلیز کیا گیا ہے۔اس فلم کا ٹریلر گزشتہ ماہ جاری کیا گیا تھا جس کے بعد ابرارالحق نے اپنے گانے کو بغیر اجازت اس فلم میں شامل کرنے اور کاپی کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

ابرارالحق کا پرانا مشہور گانا نچ پنجابن نچ فلم ساز کرن جوہر کی فلم جگ جگ جیو میں شامل ہے اور اسے ٹی سیریز کے بینر تلے ریلیز کیا گیا ہے۔اس فلم کا ٹریلر گزشتہ ماہ جاری کیا گیا تھا جس کے بعد ابرارالحق نے اپنے گانے کو بغیر اجازت اس فلم میں شامل کرنے اور کاپی کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.