Uncategorized

ثبوت بھی ہےطیبہ گل پی ایم ہاؤس میں؟وزیرداخلہ کا تہلکہ خیز دعویٰ

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ اُن کے پاس ثبوت بھی ہے کہ طیبہ گل وزیراعظم ہاؤس میں رہیں

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ اُن کے پاس ثبوت بھی ہے کہ طیبہ گل وزیراعظم ہاؤس میں رہیں، طیبہ کیس کا اس وقت ہی سوموٹا ہونا چاہیے تھا، اسی وقت نوٹس ہوتا تو آج نیب تباہ نہ ہوتا۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پاکستان اس وقت معشیت کے لحاظ سے مشکل ترین صورتحال سے گزر رہا ہے، ملک کی خاطر ہمیں مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں، اس وقت ملک بہتری کی طرف جارہا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ملک پر انتقامی کارروائیوں کے علاوہ کچھ نہ کرنے والا گروہ مسلط تھا، پونے چار سال تک یہ نااہل ٹولہ ملک پر مسلط رہا ہے، سب سے بڑے فسادی اور فتنے کا ہم نے بڑا اچھا علاج کیا، اس علاج کی وجہ سے وہ اسلام آباد میں ٹہر نہیں سکا۔

اُنہوں نے کہا کہ اس فسادی ٹولے نے ملک کو تباہ کرنے کی کوشش کی، ہماری کوشش ہے ملک اب بہتری کی طرف جائے تاکہ عوام کو ریلیف ملے، ایسا ٹولہ جو ملک کی تباہی کے لیے آیا تھا اسے ہم نے ناکام بنا دیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ہمیں تگنی کا ناچ نچوا چکا ہے، اس کے باوجود ہمیں قسط جاری نہیں کی گئی، آئی ایم ایف کی ہم نے وہ بھی شرائط مان لیں جس کےحق میں نہیں تھے، آئی ایم ایف کو چاہیے قسط فوری جاری کردے تاکہ مشکل حالات سے نکلا جائے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ میرے کیس کا سوموٹو نوٹس لے، جھوٹے کیس کی انکوائری اچھے انداز میں کی جائے، اتنا ظلم 74 سال میں کسی کے ساتھ نہیں ہوا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ چئیرمین نیب کو کھلونا بنا کر کیس بناتے رہے، جن پر مداخلت کا الزام تھا وہ نیوٹرل ہونے کی دہائی دے رہے ہیں، کسی کے پاس عدم اعتماد میں مداخلت کا ثبوت ہے تو سامنے لائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.