Uncategorized

گورنر سندھ کا معاملہ، ایم کیو ایم نے کامران ٹیسوری کا نام فائنل کر دیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایم کیو ایم کے رہنما کامران ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کی منظوری دے دی ہے

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان نے گورنر سندھ کے معاملے پر اپنی طرف سے ایم کیو ایم کے رہنماء کامران ٹیسوری کا نام بھی فائنل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایم کیو ایم کے رہنما کامران ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے قیام سے اب تک گورنرسندھ کاعہدہ خالی تھا، ایم کیوایم نے پہلے مرحلے میں پانچ نام دیے تھے اور ان ناموں میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی تھی۔ ترجمان نے بتایا کہ اہم آئینی عہدہ کافی عرصے خالی رہنے پر مشاورت سے مزید دو نام وفاق کوبھیجے گئے، ایم کیوایم نے دوسریمرحلے میں عبدالوسیم اورکامران ٹیسوری کانام وفاق کوبھیجا اور صدر مملکت نے کامران ٹیسوری کا نام بطورگورنرسندھ منظورکیا۔ ترجمان کے مطابق کامران ٹیسوری وفاق اور صوبے کے درمیان ہم آہنگی اور شہری سندھ کی محرومیوں کیازالے میں بھرپور کردار ادا کریں گے، ایم کیو ایم پاکستان کامران ٹیسوری کے گورنر سندھ بننے پرنیک خواہشات کا اظہارکرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.