عمران خان کی گرفتاری؛ شاہ محمود قریشی اورعلیمہ خان کےدرمیان قیادت کا پھڈا
پارٹی کی سربراہی کے لئے سینئر وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی اور عمران خان کی ہمشیرہ علمی خان کے درمیان رسہ کشی کا آغاز ہوگیا،

اسلام آباد/لاہور(کھوج نیوز) عمران خان کی گرفتاری؛ شاہ محمود قریشی اورعلیمہ خان کےدرمیان قیادت کا پھڈا، چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کے بعد پارٹی کی سربراہی کے لئے سینئر وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی اور عمران خان کی ہمشیرہ علمی خان کے درمیان رسہ کشی کا آغاز ہوگیا،تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے عمران خان کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے اس امر کا اظہار کیا ہے کہ پارٹی کے معاملات چلانا اب میری ذمہ داری ہے اور میں پارٹی کا قائم مقام چئیر میں کی حثیت سے معاملات چلاؤں گا ۔دوسری جانب عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بھی دعویٰ کردیا ہے کہ اب پاکستان تحریک انصاف کی قیادت شاہ محمود کی بجائے وہ سنبھالیں گی ۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر پارٹی قیادت اب علیمہ خان کے پاس جانے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ تحریک انصاف اب علیمہ خان چلائیں گی۔ اس سے قبل تحریک انصاف کی قیادت وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی جانب سے چلائے جانے کی اطلاعات تھیں۔
عمران خان کو لاہور پولیس نے ان کی رہائش گاہ زمان پارک سے حراست میں لیا تھا، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ان کے ہمراہ تھیں۔ بشریٰ بی بی کا عمران خان کے سیاسی منظر نامے سے غائب ہونے پر کیا کردار ہوگا، اس حوالے سےتاحا ل تحریک انصاف کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آ سکا۔