عمران خان اپنا زیادہ وقت زمان پارک میں کیوں گزارتے تھے؟ اصل کہانی سامنے آگئی
عمران خان کے زمان پارک میں رہنے کی تین وجوہات، نبی گالا اسلام آباد میں ہے، بشریٰ بی بی کو آسانی سے گرفتار کرلیا جائے گا: جاوید چوہدری

لاہور(کھوج نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنا زیادہ وقت زمان پارک میں کیوں گزارتے تھے؟ اس حوالے سے اصل کہانی سامنے آگئی ہے جس نے سب کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان زیادہ وقت زمان پارک میں گزرانے کی تین وجوہات تھیں بنی گالا اسلام آباد میں آتا ہے اور ان کا خیال تھا مجھے وفاقی حکومت کسی بھی وقت راستے سے گرفتار کر لے گی۔ دوسری وجہ زمان پارک کا گھر بشری بی بی کو حق مہر میں مل چکا ہے ان کا خیال تھا مانیکا فیملی میری غیر موجودگی میں آئے گی اور یوں یہ گھر ان کے قبضے میں چلا جائے گا اور تیسری وجہ ان کی غیر موجودگی میں پولیس بشری بی بی کو آسانی سے گرفتار کرلے گی۔ یہ تین ٹھوس وجوہات تھیں 9مئی سے قبل ایک چوتھی وجہ بھی ہوتی تھی اور وہ تھی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ یہ چیئرمین صاحب کو ان جرائم میں بھی ضمانت دے دیتے تھے جو ابھی سرزد ہی نہیں ہوئے چناں چہ چیئرمین ان کے قریب رہنا چاہتے تھے مگر نو مئی کے بعد ہواں کا رخ بدل گیا اور یہ دروازہ بھی تقریبا بند ہو گیا لہذا اب صرف تین وجوہات ہی تھیں۔