پاکستان

کھوج نیوز ایک بار پھر بازی مار گیا، جلیل عباس جیلانی نگران وزیراعظم فائنل

کھوج نیوز ایک روز قبل ہی جلیل عباس جیلانی کی نگران وزیراعظم کی تقرری کی خبر جاری کر چکا ہے

اسلام آباد (کھوج نیوز) سابق سیکرٹری خارجہ امور جلیل عباس جیلانی نگران وزیراعظم ہوں گے، واضح ہو کہ کھوج نیوز ایک روز قبل ہی جلیل عباس جیلانی کی نگران وزیراعظم کی تقرری کی خبر جاری کر چکا ہے- تفصیلات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موجودہ اتحادی حکومت اپنی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد گھر چلی جائے گی۔

گذشتہ 15 دنوں کے دوران نگران وزیراعظم کے لیے سیاسی حلقوں میں مختلف نام زیر گردش رہے ہیں جن میں شاہد خاقان عباسی، اسحاق ڈار، حفیظ شیخ اور فواد حسن فواد سمیت بہت سے دیگر نام شامل تھے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ جلیل عباس کا نام پیپلزپارٹی کی جانب سے زیر غور ہے‘ جلیل عباس جیلانی نگران وزیر اعظم کے لیے پیپلزپارٹی کے ہمیشہ نام فیورٹ رہے ہیں‘ پیپلزپارٹی ان کا نام ماضی میں بھی دو بار اس عہدے کے لیے دے چکی ہے‘ جلیل عباس جیلانی بھارت میں پاکستان کے ناظم الامور رہے ہیں اس کے علاوہ امریکا سمیت دنیا کے اہم ملکوں میں پاکستان کے سفیر اور بعد ازاں سیکرٹری خارجہ رہے ہیں اور رشتے میں یوسف رضا گیلانی کے عزیز اور بزرگ سیاست دان نواب زادہ نصرا للہ خان مرحوم کے نواسے بھی ہیں‘ 2003 جنرل مشرف دور میں بھارت نے ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر بھارت چھوڑنے پر مجبور کر دیا تھا-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button