پاکستان
وزیراعظم نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کی سمری صدر مملکت کو بھجوائی جائے گی۔ اور عارف علوی کے دستخط کرتے ہی اسمبلی ختم ہو جائے گی۔ اگر صدر مملکت کی جانب سے دستخط نہیں کیے جاتے تو قانون کے مطابق 48 گھنٹوں میں از خود اسمبلی تحلیل ہو جائے گا۔