پاکستان

پنجاب حکومت کا دبنگ فیصلہ، چینی سکینڈل میں ملوث 13ڈیلروں کی شامت آگئی

چینی سکینڈل میں ملوث ڈیلرز روپوش ہیں، ایف آئی اے نے چینی کے ڈیلرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے: محکمہ خوراک کا انکشاف

لاہور(جنرل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت کا دبنگ فیصلہ، چینی سکینڈل میں ملوث 13 ڈیلروں کی شامت آگئی، ان ڈیلروں کے خلاف بہت جلد کارروائی بھی شروع ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے چینی سکینڈل میں ملوث 13 ڈیلرز کے نام ایف آئی اے کو دے دئیے۔ ذرائع کے مطابق کراچی، لاہور، خوشاب، سرگودھا اور دیگر علاقوں کے ڈیلرز کے نام ایف آئی اے کو دئیے گئے ہیں۔ محکمہ خوراک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی سکینڈل میں ملوث ڈیلرز روپوش ہیں، ایف آئی اے نے چینی کے ڈیلرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ علاوہ ازیں چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ بھی جاری ہے، خفیہ اداروں کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کے دوران 538 ٹن چینی برآمد کر لی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button