انٹرنیشنل

چاول کی برآمدات پر پابندی، عالمی قیمتیں 15 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

اگست میں چاول کی قیمتوں میں 9.8 فیصد اضافہ ہوا، بھارت کی چاول کی برآمدات پر پابندی کی مدت پر غیریقینی صورتحال قیمتوں میں اضافے کا سبب بنی

بھارت(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی جانب سے برآمدات پر پابندی لگانے کے بعد چاول کی عالمی قیمتیں 15 سال تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن(ایف اے او)کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے چاول کی برآمدات پر پابندی لگائی گئی ہے جس وجہ سے چاول کی عالمی قیمتیں15 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ ایف اے او کے مطابق اگست میں چاول کی قیمتوں میں 9.8 فیصد اضافہ ہوا، بھارت کی چاول کی برآمدات پر پابندی کی مدت پر غیریقینی صورتحال قیمتوں میں اضافے کا سبب بنی۔ ایف اے او کا بتانا ہے کہ بھارت نے جولائی میں سفید چاول کی برآمدات پرپابندی کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button