نگرنگرسے

میٹرو بس کو حادثہ، 8 خواتین زخمی، طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل

میٹرو بس ٹریک پر جنگلے کے ٹوٹے ہوئے لوہے کے راڈ سے جا ٹکرائی تھی'ٹریک پر آیا ہوا لوہے کا ٹوٹا راڈ حفاظتی جنگلے کا تھا'راڈ سے ٹکراتے ہی بس حفاظتی جنگلے سے جا لگی

لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور میں شاہدرہ سے گجومتہ تک چلنے والی میٹرو بس حادثے کا شکار ہو گئی جس کی وجہ سے 8 خواتین زخمی ہوئیں جن کو طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق میٹرو بس کو حادثہ جنازگاہ اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ عینی شاہد کے مطابق میٹرو بس ٹریک پر جنگلے کے ٹوٹے ہوئے لوہے کے راڈ سے جا ٹکرائی تھی۔ٹریک پر آیا ہوا لوہے کا ٹوٹا راڈ حفاظتی جنگلے کا تھا۔راڈ سے ٹکراتے ہی بس حفاظتی جنگلے سے جا لگی۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 8 خواتین زخمی ہو گئیں۔ زخمی خواتین کو طبی امداد کے لیے میو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثے کی وجہ سے میڑو بس کو بھی نقصان پہنچا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button