پاکستان

چیف جسٹس اور صحافی عبدالقیوم صدیقی کے درمیان دلچسپ مکالمہ

چیف جسٹس نے عبدالقیوم صدیقی کو اپنے ساتھ تصویر کھنچوانے کیلئے دعوت دی تو سینئر صحافی نے معزرت کرلی اور کہا کہ میں آپ کے ساتھ تصویر نہیں کھنچواؤں گا

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال اور صحافی عبدالقیوم صدیقی کے درمیان دلچسپ مکالمہ کی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عدالتی سال کے فل کورٹ کے خطاب کے بعد چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور صحافی عبدالقیوم صدیقی کے درمیان تلخی ہوگئی۔ چیف جسٹس نے عبدالقیوم صدیقی کو اپنے ساتھ تصویر کھنچوانے کیلئے دعوت دی تو سینئر صحافی نے معزرت کرلی اور کہا کہ میں آپ کے ساتھ تصویر نہیں کھنچواؤں گا۔ اگر آپ کا دھڑا ہے تو میں بھی دھڑے والا ہوں جس پر چیف جسٹس نے پوچھا کہ صدیقی صاحب آپ کہیں ککے زئی تو نہیں؟ جواب میں عبدالقیوم صدیقی نے کہا کہ میں جو ہوں وہی ہوں کم از کم بندیال نہیں ہوں۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے آگے بڑھ کر سینیئر صحافی عبدالقیوم صدیقی کیساتھ مصافحہ کر لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button