پاکستان
نوازشریف کا وطن واپسی پرتاریخ سازاستقبال کیسے ممکن؟
نوازشریف کی واپسی پر تاریخی استقبال کیلئے مریم نواز تیاریاں کروائیں گی، فیصلے پر عمل درآمد کیلئے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی

لاہور(کھوج نیوز)نوازشریف کا وطن واپسی پرتاریخ سازاستقبال کیسے ممکن؟ مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق لندن میں ہونیوالے مسلم لیگ (ن) کے اجلاس کی اندرونی کہانی باہرآگئی۔ کھوج نیوز کےمطابق لندن اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نوازشریف کی واپسی پر تاریخی استقبال کیلئے مریم نواز تیاریاں کروائیں گی، فیصلے پر عمل درآمد کیلئے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، اس حوالے سے فنانس کمیٹی بھی قائم کیا جائے گی۔
نوازشریف کی واپسی پر بڑا تاریخی جلسہ کرنے کا بھی پروگرام بنایا گیا ہے۔ پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز انتظامی کمیٹیوں کی روزانہ اپ ڈیٹ لیں گی، یہ اپ ڈیٹ رپورٹس لندن بھیجی جائیں گی۔ ریلی اور جلسے کے شرکا کی سکیورٹی کیلئے بھی کمیٹی بنائی جائے گی۔