پاکستان

کیا چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کو پہلی نوکری ککے زئی کے کہنے پر ملی تھی؟

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کو پہلی نوکری ککے زئی پرویز رشید نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) بطور قانونی مشیر کے طور پر دی تھی

لاہور(کھوج نیوز) کیا چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کو پہلی نوکری ککے زئی کے کہنے پر ملی تھی ؟ سچ سامنے آنے کے بعد عدلیہ سمیت ملک بھر میں ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی مزمل سہروردی نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماء پرویز رشید جب پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے چیئرمین تھے تب چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کے والد اپنے صاحبزادہ کیلئے کام کے سلسلے میں ان سے ملنے آئے تھے ۔ اس وقت کے موجودہ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال قانون کی تعلیم مکمل کر چکے تھے جس پر ککے زئی پرویز رشید نے ان کو پی ٹی وی کا قانونی مشیر مقرر کروایا تھاجس کے بعد ان کے پیشہ وارانہ کیرئیر کا آغاز ہوا تھا۔ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے لاہور ہائیکورٹ میں تعینات ہونے والے نئے ججز کی تقریب رونمائی میں پرویز رشید کی موجودگی میں سب کے سامنے کہا تھا کہ یہ میرے محسن ہیں انہوں نے مجھے میرے کیرئیر کی پہلی ملازمت دی تھی جس پر اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجا ب شہباز شریف بولے کہ آپ جج بن چکے ہیں اب آپ نے ایسی بات نہیں کرنی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button