پاکستان

سائفر کیس ، عمران خان کی ضمانت کب ہوگی؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سائفر کیس میں ضمانت کے لیے درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی ہے

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، ماینٹرنگ ڈیسک) سائفر کیس میں چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت کب ہوگی؟ اس حوالے سے بڑی خبر منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں انہوں نے عدالت سے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے درخواست میں کہا کہ استغاثہ نے بدنیتی پر مبنی مقدمہ درج کیا اور مجھے بدنیتی سے اس من گھڑت مقدمے میں نامزد کیا ، 14 ستمبر کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے بے ضابطگیوں و استغاثہ کے متعدد تضادات کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے درخواست ضمانت مسترد کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس فاروق پیر کو درخواست کی سماعت کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button