پاکستان
پیپلز پارٹی سے ڈیل ہوگی یا نہیں؟ عمران خان کا دو ٹوک اعلان بھی سامنے آگیا
پیپلز پارٹی سمیت کسی بھی کرپشن زدہ سیاسی جماعت سے ڈیل نہیں ہوگی' الیکشن کے وقت پتا چلے گا کون سی پارٹی جیتے گی: عمران خان

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے پیپلز پارٹی سے ڈیل نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی کے اعلیٰ رہنمائوں کو بڑی ہدایت جاری کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے پیپلز پارٹی سے کسی بھی قسم سے ڈیل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم کی بہنوں نے جیل میں عمران خان کو پیپلز پارٹی سے ڈیل کرنے کا پیغام پہنچایا جس پر چیئرمین تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی سے ڈیل کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان نے دو ٹوک پیغام میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ساتھ کسی بھی کرپشن زدہ پارٹی سے کوئی ڈیل نہیں ہوگی جب الیکشن آئیں گے اس وقت پتہ چلے گا کہ کون سی پارٹی کامیابی حاصل کرے گی۔