کھیل

اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ، پاکستان ویٹرنز کی مسلسل چوتھی کامیابی

ویسٹ انڈیز ویٹرنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 201 رنز بنائے' پاکستان نے ہدف 41 ویں اوورز میں 4 وکٹ پر حاصل کرلیا

کراچی(سپورٹس رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ میں پاکستان ویٹرنز کی مسلسل چوتھی کامیابی، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو6 وکٹ سے شکست سے دو چار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ میں ویسٹ انڈیز ویٹرنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 201 رنز بنائے۔ نرسنگھ دیونرائن 49 رنزبناکر نمایاں رہے، داری بالگوبن 45 اور لارینس فرنم نے37 رنزبنائے، پاکستان کی جانب سے عبدالقادر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ عمران علی نے 2 ، محمد سمیع اور وقاص احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔ جواب میں پاکستان نے ہدف 41 ویں اوورز میں 4 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ پاکستان ویٹرنز کے رضوان اسلم نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، امجد علی نے 64 رنز اسکورکیے۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹ سے شکست دے کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی ہے۔ میچ جیوسوپرسے براہ راست نشرکیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button