انٹرنیشنل

انڈیا میں ایپل فونز بنانے والی فیکٹری میں آگ کیسے لگی؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

انڈیا میں اپیل بنانے والی فیکٹری میں ایک برقی سوئچ کھلا رہ جانے سے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست تامل ناڈور کے علاقے چنگل پٹو میں واقع ایپل بنانے والی فیکٹری میں آگ کیسے لگی؟ اس حوالے سے اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اتوار کو پیش آنے والے اس واقعے کے دوران آگ پھیل کر ان ڈیوائسز تک پہنچ گئی جو ایک ساتھ رکھی ہوئی تھیں۔ فیکٹری کی آتشزدگی کے واقعے کے بعد اسے دو دن تک پروڈکشن بند رکھنا پڑی۔ بدھ کو فیکٹری نے تائیوان سٹاک ایکسچینج کو بتایا کہ اتوار کو ایک چھوٹا سا سوئچ حادثے کی وجہ بنا۔ فیکٹری نے ترجمان کے مطابق بدھ کو فیکٹری نے دوبارہ پروڈکشن کا آغاز کر دیا تھا۔ قبل ازیں پیر کو پیگاٹرون نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس واقعے میں کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اس حادثے کے نتیجے میں فیکٹری کے مالی اور آپریشنل شعبوں پر کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔ ایپل کمپنی نے روئٹرز کو اس بارے میں سوالات کے جواب نہیں دیے۔ ریاست تامل ناڈو کے ایک سینیئر سرکاری آفیسر اور موبائل فون انڈسٹری کے ایک سورس نے اپنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر روئٹرز کو کچھ معلومات دی ہیں۔ تامل ناڈو کے سرکاری آفیسر کے مطابق لگ بھگ آئی فونز کے 70 پرزوں کو جوڑنے کے بعد فیکٹری کے کارکن عموما ان ڈیوائسز کی بیٹریوں کو 50 فیصد تک چارج ہونے کے لیے چارجنگ ریک میں رکھتے ہیں۔ اس کے بعد ان میں سافٹ ویئر انسٹال کیا جاتا ہے۔ ہفتے کو اس ریک کا ایک سوئچ آف ہونے سے رہ گیا تھا جس سے بیٹری زیادہ گرم ہو گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔ پھر آگ نے اس فوم کو بھی اپنی لییٹ میں لے لیا جو عام طور پر فونز کو خراشوں سے بچانے کے لیے رکھے جاتے ہیں۔ اگلے دن چھٹی تھی اور وہاں دیکھ بھال کرنے والے چند ہی کارکن موجود تھے۔ اگر ان کی تعداد زیادہ ہوتی تو آگ بجھائی جا سکتی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button