پاکستان

پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ، حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری دسمبر میں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے، پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی نجکاری اور پاکستان اسٹیل کی بحالی کا پلان تیار کرلیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی نجکاری دسمبر میں کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور پی آئی اے کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر کی تعیناتی کا عمل شروع کردیا۔

ذرائع نے بتایاکہ ائیرلائنز کے ذمے قرض، حکومتی گارنٹیز اور دیگر ایشوز حل کرنے کا پلان تیار ہے، پی آئی اے کے ساتھ ملحقہ اداروں کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button