پاکستان

توہین عدالت کیس، جسٹس بابر ستار نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا حیران کر دینے والا راز فاش کر دیا

ڈپٹی کمشنر پر فیملی اور دوستوں کے ذریعے جسٹس بابر ستار تک اپروچ کروانے کا الزام، میں حلف اٹھا کر کہتا ہوں میں نے اپروچ نہیں کیا: عرفان میمن

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) توہین عدالت کیس میں جسٹس بابر ستار نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کا حیران کر دینے والا راز فاش کر کے سب کی بولتی بند کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن اور دیگر افسران کے خلاف پی ٹی آئی رہنما شہر یار آفریدی کی گرفتاری کیلئے ایم پی او آرڈر میں اختیارات سے تجاوز پر توہین عدالت کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کی۔ جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیئے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد فیملی اور دوستوں کے ذریعے مجھے اپروچ کروا رہے ہیں، کیا آپ کو ایک اور شوکاز نوٹس جاری کر دوں، جس پر عرفان میمن نے کہا کہ میں حلف اٹھا کر کہتا ہوں، میں نے اپروچ نہیں کیا۔ جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیئے کہ ڈی سی صاحب آپ آگ سے کھیل رہے ہیں، اس کیس کی سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی کر دی گئی ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ، ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر اور پراسیکیوٹر قیصر امام عدالت پیش ہوئے جبکہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے راجہ رضوان عباسی پیش ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے ایک مرتبہ پھر غیر مشروط معافی مانگی اور کہا کہ وہ شرمندہ ہیں اور معذرت چاہتے ہیں تاہم عدالت نے معافی کو مسترد کر دیا اور پراسیکیوٹر کو ہدایت کی” شیڈول بنائیں کہ ٹرائل کو کیسے آگے بڑھانا ہے”۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button