شاہ رخ خان نے ویرات کوہلی کو داماد کیوں کہا؟ نیا پینڈورا باکس کھل گیا
مجھے ویرات کوہلی سے بہت پیار ہے، وہ میرا اپنا ہے اور میں ان کی کامیابی اور خوشحالی کے لیے دعا کرتا ہوںاور وہ بھائی! داماد جیسا ہے ہمارا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو داماد کیوں قرار دے دیا اس حوالے سے شوبز حلقوں سمیت شائقین کرکٹر میں نیا پینڈورا باکس کھل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں کے دلچسپ سوالوں کے جواب دیے۔ ایک مداح نے شاہ رخ خان سے فرمائش کرتے ہوئے کہا کہ سر! ویرات کوہلی کے بارے میں کچھ بولیں کیونکہ ہر روز ہم ان کے درمیان مداحوں کی جنگی پوسٹس دیکھ رہے ہیں۔ مداح کی فرمائش پر شاہ رخ خان نے کہا کہ مجھے ویرات کوہلی سے بہت پیار ہے، وہ میرا اپنا ہے اور میں ان کی کامیابی اور خوشحالی کے لیے دعا کرتا ہوں۔ شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ بھائی! داماد جیسا ہے ہمارا۔
واضح رہے کہ سال 2018 میں شاہ رخ خان نے اسکرین پر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ میڈیا کو انٹرویو کے دوران جب شاہ رخ خان سے سوال کیا گیا تھا کہ اگر موقع ملے تو وہ اسکرین پر کس کرکٹر کا کردار ادا کرنا چاہیں گے تو انہوں نے فورا کوہلی کا نام لیا تھا۔