پاکستان

مسلم لیگ ن کے لندن میں ہونیوالے اہم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

تینوں سروے رپورٹس میں پی ٹی آئی کی انتخابی پوزیشن کو بہتر قرار دیا گیا'پہلی دو رپورٹس میں پنجاب میں 40-60، تیسری رپورٹ میں 45-55 کا تناسب دیا گیا

لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے لندن میں ہونے والے اہم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، جس کے بعدن لیگی اعلیٰ قیادت سمیت تمام رہنماء حیران و دنگ رہے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ہونے والی میٹنگ میں آئندہ انتخابات پر 3 سروے رپورٹس پر مشاورت کی گئی۔ن لیگ کے چند بڑے رہنماؤں کی میٹنگ میں سروے رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔ 3 میں سے 2 سروے رپورٹس مریم نواز نے پیش کیں۔یہ سروے رپورٹس مریم نواز پاکستان سے لندن لے کر گئی تھیں۔ تینوں سروے رپورٹس میں پی ٹی آئی کی انتخابی پوزیشن کو بہتر قرار دیا گیا۔پہلی دو رپورٹس میں پنجاب میں 40-60، تیسری رپورٹ میں 45-55 کا تناسب دیا گیا۔ لیگی رہنماں کا خیال ہے کہ بیانئے کے ساتھ نوازشریف کی واپسی سے بھی تناسب میں بتہری آئے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button