پاکستان

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ”لاہور ” نے سب کو پچھاڑ دیا

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بغداد تیسرے نمبر پر 'عراق کے دارالحکومت بغداد میں فضائی آلودگی 167 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی

لاہور(کھوج نیوز ڈیسک) دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ”لاہور” نے سب کو پچھاڑ دیا ہے کیونکہ لاہور کی فضائی آلودگی 178 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایئر کوالٹی انڈیکس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ لاہور میں فضائی آلودگی 178 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آج کراچی کا میں فضائی آلودگی 169 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی ہے۔ ایئرکوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی)کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بغداد تیسرے نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں فضائی آلودگی 167 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button