پاکستان

فضل الرحمان کے بیان کا جواب کون دے گا؟ مرتضیٰ سولنگی نے بڑا بیان داغ دیا

مولانا فضل الرحمان کے بیان کا مناسب جواب الیکشن کمیشن دے گا، انتخابات کے انعقاد کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے، ہم الیکشن کمیشن کی معاونت کرنے کے ذمہ دار ہیں

اسلام آباد(نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان کا جواب کون دے گا؟ نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بڑا بیان داغ دیا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیرا طلاعات مرتضی سولنگی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ایک بڑی جماعت کے رہنما ہیں، ان کا بیان الیکشن کمیشن نے دیکھ لیا ہوگا، اور وہی اس کا مناسب جواب دیں گے۔ نگراں وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ انتخابات کے انعقاد کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے، ہم الیکشن کمیشن کی معاونت کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے سوال پر مرتضی سولنگی کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کی وطن واپسی کا نگراں حکومت سے کوئی تعلق نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button