پاکستان

مولانا طاہراشرفی کو نگران حکومت میں بھی بڑا عہدہ مل گیا

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مولانا طاہر  محموداشرفی کو نمائندہ خصوصی مقرر کیا ہے

اسلام آباد (ویب ڈیسک )مولانا طاہراشرفی کو نگران حکومت میں بھی بڑا عہدہ مل گیا، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مولانا طاہر  محموداشرفی کو نمائندہ خصوصی مقرر کیا ہے ۔ مولانا طاہر محمود اشرفی کو مڈل ایسٹ اوراسلامی ممالک کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی کا نمائندہ خصوصی مقرر کیا  گیاہے۔مولاناطاہر اشرفی اس سے قبل بھی وزرائے اعظم کے نمائندہ خصوصی کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ نے انکی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button