پاکستان
تسبیح میرے پاس بھی ہے لیکن ، نوازشریف کا عمران خان کا نام لیے بغیر طنز
بغل میں چھری منہ میں رام رام یہ مجھے نہیں آتا، اللہ سے لو لگا کر آپ جو مانگیں گے وہ آپ کو عطا کرے گا، ندامت کا ایک آنسو سارے گناہ دھو دیتا ہے

لاہور(کھوج نیوز) قائد ن لیگ و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ تسبیح میرے پاس بھی ہے لیکن میں اس وقت پڑھتا ہوں جب مجھے کوئی نہ دیکھ رہا ہو، بغل میں چھری منہ میں رام رام یہ مجھے نہیں آتا، اللہ سے لو لگا کر آپ جو مانگیں گے وہ آپ کو عطا کرے گا، ندامت کا ایک آنسو سارے گناہ دھو دیتا ہے۔