نوازشریف کا والدہ اور اہلیہ کلثوم نواز کی اموات بھولنے سے صاف انکار
عوام کو دیکھ کر سارے دکھ بھول گیا ، ہم متحد ہوکر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے اور دنیا میں اس کا وقار بحال کریں گے: نوازشریف

لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ(ن)کے قائد نواز شریف نے مینار پاکستان میں منعقد ہونے والے تاریخی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں والدہ اور اہلیہ کلثوم نواز کی اموات کبھی نہیں بھولوں گا۔
مینار پاکستان پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ آپ سے کئی سالوں بعد ملاقات ہوئی مگر آپ سے محبت کا رشتہ ختم نہیں ہوا، آپ کی آنکھوں اور چہروں پر نظر آنے والا خلوص ہی میرا ناز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان یہ رشتہ کئی دہائیوں سے چل رہا ہے، نواز شریف نے آپ کو اور آپ نے نواز شریف کو کبھی دھوکا نہیں دیا، جب بھی موقع ملا بہت خلوص سے محنت کی اور جب بھی موقع ملا پاکستان کے مسائل حل کیے۔ جیلوں میں مجھے ڈالا گیا، ملک بدر کیا گیا، جعلی کیسز میرے، شہباز اور مریم نواز سمیت پارٹی قائدین کے خلاف بنائے گئے، لیکن ن لیگ کا جھنڈا کسی نے اپنے ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔