پاکستان
نوازشریف کو آج صبح ناشتےمیں کون کون سی ڈشیں پیش کی گئیں؟
مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کو لندن سے واپسی کے بعد لاہور میں آج پہلے ناشتے میں روایتی ڈشیں پیش کی گئیں۔

لاہور (کھوج نیوز) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کو لندن سے واپسی کے بعد لاہور میں آج پہلے ناشتے میں روایتی ڈشیں پیش کی گئیں۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے آج ناشتہ خاندان کے ہمراہ جاتی امرامیں کیا۔ ناشتے میں حلوہ پوڑی، سری پائے ، لسی اور سبز چائے پیش کی گئی۔
نوازشریف کل اسلام آباد جائیں گے جہاں عدالتوں میں دائر درخواستوں سے متعلق لیگل ٹیم سے مشاورت کریں گے۔ نوازشریف کی آج لاہور میں سیاسی مصروفیات جاری رہیں گی۔ ان کی آج اسحاق ڈار، شہبازشریف، سعد رفیق اور خواجہ آصف سے ملاقات شیڈول ہے۔



