شوبز

پاکستانی فنکاروں کی عالمی پلیٹ فارمز تک رسائی،آئپا ایوارڈ کے روح رواں مختار چوہان کا بڑا اعلان

مختار احمد نے مزید کہا کہ ہم محب وطن پاکستانی ہیں اور ملک سے باہر ایوارڈ تقریبات کے اہتمام کرنے کا مقصد اپنے پاکستانی فنکاروں کو عالمی پلیٹ فارم تک رسائی دلوانا ہے

مانچسٹر(شوبز ڈیسک) آئپا ایوارڈ کے روح رواں مختار احمد چوہان نے برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں منعقد ہونے والی سالانہ 5 ویں تقریب کے دوران اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ ہم ہر سال ترکی ،ناروے، جیسے ممالک میں پاکستان کے نامور اور بین الاقوامہ شہرت یافتہ فنکاروں کے ساتھ ایوارڈ تقریبات کا اہتمام کرتے ہیں ،مختار احمد چوہان نے کہا کہ اس مرتبہ ہماری ٹیم نے منی پاکستان یعنی مانچسٹر میں ایوارڈ تقریب کا اہتمام کیا جس پر میں شرکت کرنے والے تمام پاکستانی فنکاروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

مختار احمد نے مزید کہا کہ ہم محب وطن پاکستانی ہیں اور ملک سے باہر ایوارڈ تقریبات کے اہتمام کرنے کا مقصد اپنے پاکستانی فنکاروں کو عالمی پلیٹ فارم تک رسائی دلوانا ہے ،مختار احمد نے کہا کہ شعبہ ثقافت میں ہمارے فنکار کسی بھی طرح دنیا کے نامور فنکروں سے کسی بھی طرح کم نہیں ہیں ،انھوں نے کہا کہ ہم ایوارڈز تقریبات کا سلسلہ دنیا کے کونے کونے تک پھیلانا چاہتے ہیں۔

واضح ہوکہ مانچسٹر میں 5 ویں آئپا ایوارڈز کی تقریب کے جگمگاتے ستاروں کی فہرست میں عتیقہ اوڈھو، احسن خان، حمائمہ ملک، علی رحمٰن، کومل میر، یشما گل، حبا بخاری، احمد علی بٹ، اظفر رحمٰن، منشا پاشا، امر خان، عدنان صدیقی، ہمایوں سعید، نازش جہانگیر، ہانیہ عامر، شیراز اُپل، مہوش حیات، شہریار منور صدیقی، عائشہ عمر اور سیدہ طوبیٰ انور سمیت بہت سے دیگر نام شامل تھے۔

اس خوبصورت شام کا آغاز پاکستان اور برطانیہ کے قومی ترانوں سے کیا گیا۔ ایوارڈز کی یہ تقریب دلکش پرفارمنسز، دل میں اتر جانے والی تقاریر اور تفریحی لمحات سے سجی ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button