پاکستان

کل کے دوست آج پھر دشمن؟ رانا تنویر نے پیپلز پارٹی کی رونڈ کر رکھ دیا

پیپلز پارٹی والے وہ وقت یاد کریں جب یہ ہوا کے گھوڑے پر سوار تھے اس وقت یہ کہتے تھے کہ بلاول کو ہم نے وزیراعظم بنانا ہے: رانا تنویر

لاہور(کھوج نیوز) رانا تنویر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو اس وقت کیا ایشوز ہیں میں اس پر بات نہیں کروں گا لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ پیپلز پارٹی اس وقت موجودہ سیاسی صورتحال ہے اس کو دیکھ رہی لیکن وہ اپنا مستقبل نہیں دیکھ رہی ہے۔ پیپلز پارٹی والے وہ وقت یاد کریں جب یہ ہوا کے گھوڑے پر سوار تھے اس وقت یہ کہتے تھے کہ بلاول کو ہم نے وزیراعظم بنانا ہے ہم اس وقت بھی یہی کہتے تھے کہ عوام جس کو بھی سلیکٹ کرے گی وہ وزیراعظم بن جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کے واپس آنے پر اس وقت جو سارے کا سارا ماحول ہے وہ پاکستان مسلم لیگ ن کے حق میں ہے ۔ میاں نوازشریف 4سال جلا وطن رہے ہیں ، اس سے پہلے وہ جیل میں رہے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ اس کے بعد یہ باتیں کرنا مناسب نہیں ہے۔ رانا تنویر کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت کے دوران ہم کہتے تھے کہ الیکشن کروا دینا چاہئیںلیکن ہمیں ہر بار پیپلز پارٹی نے روکا تھاکہ نہیں ہم نے ٹائم پورا کرنا ہے ، ہم چلیں گے اور پیپلز پارٹی والے بلاول بھٹو کو بہت زیادہ آگے لے کر جا رہے تھے اور جتنی اہم وزارتیں تھیں اور عوام کے ساتھ ڈیل کرنے والی تھیں وہ سب ان کے پاس تھیں ، بلاول بھٹو کو انہوں نے وزیر خارجہ اس لیے بنایا کیوں کہ وہ چاہتے تھے کہ ان کے انٹرنیشنل طور پر تعلقات بڑھائیں اس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ لوگ اگر پیپلز پارٹی کوووٹ دیتے ہیں تو پیپلز پارٹی کا وزیراعظم بنے ، اگر عوام مسلم لیگ ن کو ووٹ دیتی ہے تو مسلم لیگ ن کا وزیراعظم بنے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جو 16ماہ سے معافی مانگ ہی ہے اور ان کی جو توانائی ضائع ہو رہی ہے اس وقت تو یہ کہتے ہیں کہ شہباز شریف بہت اچھے وزیراعظم ہیں اور بلاول بھی یہی کہتا تھا کہ ہم نے جتنے بھی وزراء اعظم کے ساتھ کام کیا ہے ان میں سب سے بہترین وزیراعظم شہباز شریف ہیں لیکن اس وقت ان کی یہ باتیں کرنی اچھا نہیں لگ رہا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button