پاکستان
نوازشریف مری میں مزید کتنے دن قیام کریں گے،کس کس سے ملاقاتیں کریں گے؟
نواز شریف اگلے2 روز تک مری میں ہی قیام کریں گے جہاں وہ ان دنوں اپنی فیملی کے ہمراہ وقت گزار رہے ہیں

اسلام آباد (کھوج نیوز)نوازشریف مری میں مزید کتنے دن قیام کریں گے،کس کس سے ملاقاتیں کریں گے؟بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اگلے2 روز تک مری میں ہی قیام کریں گے جہاں وہ ان دنوں اپنی فیملی کے ہمراہ وقت گزار رہے ہیں ان کی صاحبزادی مریم نواز اور جنید صفدر کے علاوہ خاندان کے دیگر افراد بھی موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف ملک کی بہت سی اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے،جن میں مولانا فضل الرحمان سمیت بہت سے دیگر سیاسی رہنما بھی شامل ہیں۔