پاکستان

غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی بے دخلی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

نگراں حکومت کا بڑی تعداد میں لوگوں کی بے دخلی کا فیصلہ غیر قانونی قرار دیا جائے،جن کی پیدائش پاکستان میں ہوئی شہریت ان کا حق ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی بے دخلی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ، یہ درخواست محسن داوڑ ، سینیٹر مشتاق نے دائر کی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں آرٹیکل 184/3 کی درخواست فرحت اللہ بابر، سینیٹر مشتاق اور محسن داوڑ نے دائر کی۔درخواست میں وفاق، صوبوں، نادرا، وزارت خارجہ وداخلہ کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نگراں حکومت کا بڑی تعداد میں لوگوں کی بے دخلی کا فیصلہ غیر قانونی قرار دیا جائے،جن کی پیدائش پاکستان میں ہوئی شہریت ان کا حق ہے۔ درخواست گزاروں کے مطابق جن شہریوں کے پاس قانونی دستاویز ہے ان کی بیدخلی غیر قانونی ہے۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ پاکستان سے غیرقانونی مقیم ایک لاکھ40 ہزار 322 افراد اپنے ممالک واپس جاچکے ہیں اور یہ تمام افراد رضا کارانہ طور پر اپنے ملک واپس گئے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یکم نومبر سے غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کی گرفتاری اور ملک بدری کاعمل شروع ہوچکا، غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کی رضاکارانہ واپسی بھی جاری رہے گی۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان سے واپس جانے والوں اور ملک بدرکیے جانے والوں سیعزت و احترام کے ساتھ برتا کیاجائیگا، خوراک و طبی امداد سمیت تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button